پروگرام (NITSEP) قومی سطح پر ایک ایسا قدم ہے جو نوجوانوں کو جدید آئی ٹی سکلز سیکھانے کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی ایک ایسی ٹیکنیکل ورک فورس تیار کرنا ہے جو نئی ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہو، جو پاکستان کے دفاع ، نالج اکانومی اور عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ آئی ٹی سکلسیٹس ایکسپنشن پروگرام ایک مکمل آن لائن ٹریننگ پروگرام ہے، جو مکمل طور پر پریکٹیکل ٹولز کے ساتھ جدید آئی ٹی کی تعلیم فراہم کرے گا۔ یہ پروگرام صرف ایک ٹریننگ پروگرام نہیں بلکہ ایک انقلاب ہے جو روزگار پیدا کرنے اور پاکستان کو دنیا بھر میں کام کے مستقبل کی دوڑ میں شامل ہونے کی تیاری کرنے میں مدد دے گا۔اس پروگام کا مقصد بیروزگاری کو کم کرنا ، نئی سکلز سے آگاہی پیدا کرنا اور پاکستان میں ڈالر کو لانا ہے تا کہ معاشی طور پر ملک مظبوط ہو سکے۔